پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے علاقے میں راستے کے تنازع پر جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ٹیکسی اسٹینڈ پر خانہ بدوشوں کی جانب سے ڈرائیوروں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 1 ڈرائیور ہلاک اور 1 شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔