تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے بھی شرکت کی، سیکرٹری قانون اختر جاوید نے مسودہ قانون بارے اجلاس کو بریفنگ دی پنجاب حکومت نے غریب افراد کو فوجداری مقدمات میں مفت دفاع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ہدایت پر خودمختار "پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس” قائم کی جائے گی
وزیر پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ مسودہ قانون کے مطابق پنجاب تمام شہریوں کو یکساں قانونی معاونت فراہم کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا، وکیل کی سکت نہ رکھنے والا شہری متعلقہ عدالت سے درخواست کرے گا، فاضل جج "پنجاب ڈیفنڈر سروس” کو وکیل فراہم کرنے کا حکم دیں گے۔