یوکرین نے روس کے مغربی علاقوں اور ماسکو ریجن پر بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔
روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں 1 خاتون ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
یوکرین نے روس پر 144 ڈرونز سے حملہ کیااور میزائل برسائے۔
اس حوالے سے روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو ریجن کے گرد 20 جبکہ 8 دیگر ریجنز میں 124 یوکرینی ڈرونز مار گرائے گئے۔
ڈرون حملےمیں ماسکو ریجن میں 2 کثیر المنزلہ رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔