چیف جسٹس کے سیکریٹری مشتاق احمد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ آف دی ریکارڈ گفتگو کو غلط رپورٹ کیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز اگر سب کے لیے ہے تو قابل قبول ہے، ورنہ قبول نہیں ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کئی ماہ پہلے وزیر قانون ملاقات کےلیے چیمبر میں آئے اور بتایا حکومت چیف جسٹس کی معیاد تین سال کرنے پر غور کر رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے وزیر قانون کو جواب دیا کہ یہ پارلیمنٹ کی صوابدید ہے۔