سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہری ظفر اقبال اور ملک رضوان سائٹ سپر ہائی وے سے لاپتہ ہیں، شہریوں کی بازیابی کے لیے متعدد جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس ہو چکے، جے آئی ٹی اجلاس میں شہریوں کی جبری گمشدگی کا تعین ہو چکا ہے، لاپتہ شہریوں کے اہلِ خانہ کے لیے معاوضے کی سمری بھی منظور ہو چکی ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات، جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کرنے کی ہدایت کر دی۔
بعد ازاں عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔