خیبر پختون خوا کے اضلاع مردان اور چارسدہ میں آسمانی بجلی گرنے اور چھت گرنے کے 2 واقعات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مردان کے علاقے رستم کے پہاڑ پر واقع ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے اندر موجود 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈی ایس پی مردان عاشق حسین کے مطابق گھر پر بجلی گرنے کا واقعہ رات کو پیش آیا ہے۔
ادھر چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں تیز ہوا اور بارش کے باعث کمرے کی چھت گر گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت کے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے پانچوں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ، اس کی بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔