بلوچستان کے شہر کچلاک میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں1 پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے زخمی اہلکار کی حالت تشویش ناک تھی جو کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔