مشرقی افریقی ملک کوموروس کے صدر ازالی اسومانی چاقو کے حملے میں زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذہبی رہنما کے جنازے میں شرکت کے دوران صدر ازالی اسومانی پر چاقو سے حملہ ہوا، جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ازالی اسومانی پر حملہ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
صدر ازالی اسومانی کو بچاتے ہوئے ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔