راولپنڈی(جنرل رپورٹر)غیر معیاری الیکٹرک بائیک فروخت کرنے پر پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کا لیگل نوٹس جاری کر دیا گیا، راولپنڈی کے شہری ارشد محمود جنجوعہ نے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کوقانونی راہنمائی کے لیے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے سپر موٹرز ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی سے وائی جے الیکٹرک بائیکس کمپنی کی ایک بائیک ایک لاکھ بیس ہزار روپے میں خریدی جس کی ایک سال کی وارنٹی تھی لیکن بائیک ایک ماہ کے اندر اندر ہی خراب ہوگئی، اب کمپنی اور دکاندار بائیک کی واپسی یا تبدیلی سے صاف انکاری ہیں جس پر کمپنی اور دکاندار کو پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کا لیگل نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں پابند کیا گیا ہے کہ پندرہ دن کے اندر اندر صارف کو نئی بائیک فراہم کی جائے۔