وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مل کر چلنا اور آئین کا احترام پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اُمید ہے آج آئینی ترامیم پر کچھ نا کچھ اتفاق رائے ہو جائے گا، ضروری نہِیں ہے کہ ایک ہی دن سارا کچھ ہو جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ اُمید ہے آج کچھ نہ کچھ تجاویز پر تو پیش رفت ہو گی۔
وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ پہلے دن بھی ٹھیک نہیں تھا اور آج بھی نہیں ہے، دوسری جماعتیں اجتماعی قیادت کو فروغ دے رہی ہیں۔