یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل سے حملہ کردیا اور اسے اسرائیل پر میزائل حملے کی شروعات قرار دے دیا۔ حوثی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ کیا گیا، حوثی حملے کا ہدف اسرائیلی فوجی مرکز تھا۔
صنعاء سے حوثی فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا فضائی دفاع یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔
اسرائیلی فضائیہ نے یمنی پروجیکٹائل پر 20 انٹر سیپٹرز داغے لیکن ناکام رہے، اسرائیلی فضائی دفاع ناکام ہوگیا۔ خدا کا شکر ہے کہ یمنی میزائل اسرائیل پہنچ گئے۔
حوثی ترجمان یحیٰ سریع نے مزید کہا کہ پہلے ڈرون اور اب میزائل، یہ سب بغیر کسی رکاوٹ کے اسرائیل پہنچ گئے۔
ترجمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کیخلاف حملے مستقبل میں مزید بڑھیں گے۔
ترجمان حوثی فوج نے کہا نے کہ اسرائیلی تاریخ میں پہلی بار 20 لاکھ افراد کو پناہ گاہوں کی طرف بھاگنا پڑا۔
انکا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر قریب آنے کے ساتھ مزید بڑے حملے کریں گے۔