پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے نماز مغرب ادا کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن اتحاد کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے، ملاقات میں حکومتی آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کے نکات پر بات چیت کی گئی۔
مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر با جماعت نماز مغرب پڑھی گئی، مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے نماز مغرب ادا کی۔