منی لانڈرنگ کیس میں بری ہونے والے برٹش پاکستانی احسن جاوید نے میٹ پولیس پر مقدمہ کر دیا۔
انکا کہنا ہے کہ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے 6 لاکھ پاؤنڈز واپس نہیں کیے۔
احسن جاوید نے مزید بتایا کہ میٹ پولیس کو شک تھا کہ پاکستان بھیجی گئی رقم میں منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شواہد ہمارے لیپ ٹاپس میں تھے، پولیس نے ان میں کچھ گڑبڑ کی۔
احسن جاوید کے مطابق موجودہ قواعد کے تحت رقم کہاں سے آئی یہ ثابت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔