مجوزہ آئینی ترامیم کےلیے قومی اسمبلی کا اجلاس کب شروع ہوگا؟ آج ہوگا بھی یا نہیں؟ عوام صبح سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ ملین ڈالر سوال یہ ہے کہ آج پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگا یا نہیں؟
سب تک نیوز سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کے قانونی مشیر بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ اجلاس آج ہی ہوں گے۔
وزیراعظم کے مشیر سے استفسار کیا گیا کہ کیا رات 12 سے پہلے تک پارلیمنٹ کی کارروائی مکمل ہوجائے گی؟ اس پر بیرسٹر عقیل نے جواب دیا کہ اس پورے عمل میں وقت تھوڑا بہت آگے جاسکتا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت مسلسل آگے بڑھایا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے شروع کرنے کا وقت رکھا گیا تھا جس میں 3 بار اضافہ کردیا گیا۔
دوسری طرف حکومتی اور اپوزیشن وفود نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں میں حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔