کراچی (حراشاہد )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔
بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں رنز نہ کرنے اور ٹیم کی شکست پر تنقید کا سامنا تھا جس پر قومی ٹیم کے کپتان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ‘تعریفوں کو کبھی اپنے سر پر سوار نہ کریں،تنقید کو کبھی دل پر مت لیں’۔