امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ شخص حراست میں ہے۔
اپنے بیان میں جوبائیڈن نے سابق صدر کی حفاظت یقینی بنانے پر سیکرٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں کسی قسم کے سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔