گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جشن عید میلادالنبی ؐ کے سلسلہ میں عاشقان رسول ؐ نے گلیوں بازاروں کو دلہن کی طرح سجا دیا ۔مساجد ،گھروں،زینت المساجد محلہ داراسلام ،فیضان مدینہ، ،گلزار مدینہ راہوالی، انوارالمساجد پاپولر نرسری سمیت شہر بھر میں عمارتوں کو برقی قمقموں آرائشی لائٹوں سے روشن کردیا گیا ہے۔ خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ و دیگر مقدس تبارکات کو ماڈل کی شکل میں تیار کرکے سجادیا ۔شہر گوجرانوالہ کا مرکزی و قدیمی عید میلاد النبی ؐ کا جلوس آج صبح 9بجے شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ سے جانشین نباض قوم الحاج صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی و علماء و مشائخ تنظیمات اہلسنت کے قائدین کی قیادت میں نکالا جائے گا۔ اس مرکزی اور قدیمی جلوس میں اہلسنت کی تمام مساجد اور علاقہ جات سے نکلنے والے جلوس شامل ہوں گے یہ جلوس مقرر راستوں سے ہوتا ہوا میلاد مصطفی چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پذیر ہوگا ۔ جانشین نباض قوم صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی اسلام کی سربلندی ملک پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کریں گے اور بعد از نماز عشاء اسی میلاد مصطفی چوک گھنٹہ گھر میں سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐ منعقد ہوگی جس میں ملک پاکستان نامور علماء مشائخ اور قراء حضرات نعت خوانا ن شرکت کریں گے۔