گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر حبیبہ بلال نے یونین کونسل 7، 8 اور 9 کا دورہ کیا،
دروان دورہ سینٹری ورکرز کی حاضری چیک کی اور صفائی و نکاسی آب کے حوالے سے جاری آپریشن کی نگرانی کی
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال نے کہا کہ سینٹری ورکرز کی حاضری کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ صفائی کے کام میں کوئی رکاوٹ نہ ہو میونسپل کارپوریشن گجرات کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سالڈ ویسٹ کو جمع کر کے ڈمپنگ اسٹیشن تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی سیوریج لائنوں اور نالوں کی مسلسل صفائی بھی کی جا رہی ہے تاکہ نکاسی آب کا نظام بہتر ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے اور انہیں صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے میونسپل عملہ پوری تندہی سے کام کر رہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر حبیبہ بلال نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ صفائی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور شہر کی صفائی و ستھرائی میں اپنا کردار ادا کریں۔