وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد آباد کے ساتھ کنیکٹیوٹی کا کام اگلے ہفتے تک مکمل کیا جائے، اگلے ماہ ملیر ایکسپریس وے کورنگی کاز وے تا قائد آباد کا افتتاح کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت ملیر ایکسپریس وے سے متعلق اجلاس ہوا۔
اس دوران ملیر ایکسپریس وے کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آگاہی کے دوران بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے پر تیزی سے کام جاری ہے، جس کے پہلے فیز کا کام تقریباً 84 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے، دوسرے فیز پر 35 فیصد کے قریب کام مکمل ہے، ایک انٹرچینج کو مکمل کر لیا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جام صادق پل پر کنیکٹیوٹی کے کام کو تیز اور شاہ فیصل انٹر چینج کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ قیوم آباد تا کاٹھور 50 کلو میٹر ملیر ایکسپریس وے پر آسان اور محفوظ سفر ممکن ہو گا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 6 رویہ ملیر ایکسپریس وے ایم نائن موٹر وے اور نیشنل ہائی وے سے منسلک ہو گا، منصوبے میں 6 انٹر چینج، 3 پل اور ایک انڈر پاس شامل ہے، 5 کانٹے بھی لگائے جائیں گے۔