لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ن لیگ کے جلسے کے بعد اب وہاں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔
گریٹر اقبال پارک سے کچرا اٹھایا جا رہا ہے اور لاہور ویسٹ منیجمنٹ کے 200 سے زائد ورکرز صفائی میں مصروف ہیں۔
گریٹر اقبال پارک کو آج عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد وہاں آرہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے 4 سال بعد پاکستان واپسی پر لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کیا تھا۔