بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں نیب کے آخری گواہ پر وکیل صفائی نے بالآخر جرح کا آغاز کردیا ہے۔
ملزمہ بشریٰ بی بی کے وکیل نیب کے آخری گواہ پر کل بھی جرح جاری رکھیں گے، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے آغاز پر ملزمہ کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وکلاء صفائی کو 25 مواقع ملے مگر آخری گواہ پر جرح مکمل نہیں کی۔
معاون وکیل خالد یوسف نے کہا کہ وکیل صفائی کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔