1969 کے برطانوی ڈرامہ دی پرائم آف مس جین بروڈی میں جین بروڈی کا کردار ادا کرکے آسکر ایوار جیتنے والی اپنے عہد کی شہرت یافتہ برطانوی اداکارہ میگی اسمتھ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
انکے بیٹوں کرس لارکن اور ٹوبی اسٹیفنز نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ انکی والدہ آج صبح لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئیں۔
آنجہانی میگی اسمتھ نے پسماندگان میں مذکورہ بالا دو بیٹوں اور انکی اولادوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔
انھوں نے ڈاؤن ٹاؤن ایبی اور ہیری پورٹر میں بھی کام کیا تھا۔ میگی اسمتھ پیرانہ سالی کے باوجود گزشتہ برس تک فلم اور ڈراموں میں کام کرتی رہیں۔
انھوں نے 2010 کے برطانوی تاریخی ڈرامے ڈاؤن ٹاؤن ایبی میں کام کرکے عہد حاضر کے ناظرین کو اپنا گرویدہ بنایا۔