امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے مشرق وسطیٰ کا تنازع مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بلنکن نے کہا کہ فریقین کا انتخاب خطے کے راستے کا تعین کرے گا، جس کے خطے کے لوگوں پر گہرے اثرات ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل لبنان تنازع کی آڑ میں امریکی مفادات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بلنکن نے مزید کہا کہ امریکا اپنے شہریوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔