لندن (اے ایف پی) طالبان حکام کی جانب سے لندن میں سابق حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے سفارتی مشنز سے تعلقات منقطع کرنے اور عملے کو فارغ کرنے کے بعد سفارت خانہ بند ہوگیا۔برطانوی فارن کامن ویلتھ آفس کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کو بند کرنے کے میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ لندن میں افغان سفارت خانے کے باہر فرانسیسی خبرساں ایجنسی کے صحافی نے ایک نوٹس چسپاں کیا ہوا دیکھا جس پر لکھا تھا ’جمہوریہ افغانستان کا سفارت خانہ بند ہوگیا ہے۔‘ برطانیہ میں افغانستان کے سفیر زلمے رسول نے اس ماہ کے اوائل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا تھا کہ سفارت خانہ میزبان ملک کی درخواست پر 27 ستمبر کو بند کردیا جائے گا۔