مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے آئی ایم ایف پروگرام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں آئی ایم ایف پروگرام سے صرف آدھی رقم قرض لی گئی۔
ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف حکومت دو سال میں تین بار آئی ایم ایف پروگرام میں داخل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا دعویٰ کہ یہ آخری پروگرام ہوگا کیا درست ہو گا، آئی ایم ایف کے نئے تخمینے انتہائی مایوس کن ہیں۔
مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی کی پیشں گوئی 3.5 سے 3.2 فیصد تک کم ہو گئی ہے، آئی ایم ایف پیکج کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ 0.9 سے 1.2 فیصد ہو جائے گا۔
مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ غیرملکی زرمبادلہ ذخائر 13.3 ارب ڈالر سے 12.8 ارب ڈالر تک کم ہو گئے ہیں، حکومت کا عام جی ڈی پی قرض 69.2 فیصد سے 71.4 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔