اسلام آباد: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر غور کی جائے گی. وزیر اعظم کو تاریخ میں توسیع کی سفارش کی جائے گی۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پر بہت بوجھ ہے، رواں سال 28 ستمبر تک 29 لاکھ گوشوارے جمع ہو چکے ہیں .گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں 2 روز رہ گئے ہیں. ایف بی آر کے مطابق آج ایف بی آر کے دفاتر رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ 30 ستمبر کو دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔