غزہ کے والدین نے بچوں کے پیروں پر نام لکھنا شروع کر دیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق بچوں کے جسم پر نام لکھنے کا مقصد شہادت کی صورت میں انکی شناخت ممکن بنانا ہے۔
امریکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ انکے ایک صحافی نے غزہ میں شہید بچوں کے پیروں پر لکھے نام کی ویڈیو بنائی ہے۔ شہید ہونے والے بچوں کی ویڈیو الاقصٰی اسپتال میں بنائی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے بچے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاء کے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق دیر البلاء میں اسرائیلی فوج نے بمباری کی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق غزہ میں بچوں کی پنڈلیوں پر نام لکھنے کی روایت عام ہوچکی ہے۔