اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے وفود کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جماعتوں کی قیادت کے مابین ملاقات طے پا گئی۔ جماعت اسلامی کا وفد آج پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے وفد کیساتھ ملاقات کرے گا۔