آل پاکستان فرنیچر میکر ایسوسی ایشن کی نشاندہی پر ووڈ ورکنگ سنٹر گجرات میں ہونے والی کرپشن اور بے ضابطگیوں کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیئرمین ٹیوٹا کا ایکشن
چیئرمین ٹیوٹا ساجد کھوکھر نے نے ایکشن لیتے ہوئے کیس اینٹی کرپشن کے سپرد کر دیا گزشتہ روز چیئرمین ٹیوٹا محمد ساجد کھوکھر نے گجرات کا ہنگامی طور پر وزٹ کیا
آل پاکستان فرنیچر میکر ایسوسی ایشن کے وفد کے ہمراہ اچانک ووڈ ورکنگ سنٹر جا پہنچے فرنیچر میکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین حماد اسلم علی عنصر گھمن ودیگر ممبران نے ووڈ ورکنگ سنٹر میں موجود کروڑوں روپے کی ناقص لکڑ کی نشاندہی کی اسکے علاؤہ دیگر راء میٹریل خستہ حال میں پایا گیا
چیئرمین ٹیوٹا محمد ساجد کھوکھر نے ووڈ ورکنگ سنٹر کے تمام شعبہ جات کا وزٹ کیا اس موقع پر چیئرمین حماد اسلم علی عنصر گھمن رانا محمد بلال علی جان قریشی ماجد اقبال مرزا ظفر اقبال و دیگر موجود تھے