محکمۂ صحت پنجاب کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سامنے آنے والے کیسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر سے ڈینگی کے 93 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے ڈینگی کے 87، لاہور سے 4، میانوالی اور جہلم سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 1 ہزار 631 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
KPK میں مزید 29 ڈینگی کیسز رپورٹ
محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 29 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں ڈینگی کیس کی مجموعی تعداد851 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈینگی سے اب تک 2 اموات ہو چکی ہیں۔