استحکام پاکستان پارٹی نے تحریک انصاف کے سابق وزیر غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ذرائع کے مطابق آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سے غلام سرور خان کی کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ تاہم غلام سرور خان اپنے حلقے میں چوہدری نثار کے سیاسی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے ک جہانگیر ترین کی غلام سرور خان سے اسلام آباد میں پچھلے ہفتے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا اسلام آباد سے تحریک انصاف کے ایک سابق رکن قومی اسمبلی سے بھی رابطہ ہوا ہے .تاہم وہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔