ـــ فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیرِاعظم کے دورۂ امریکا کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔