روس نے حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کے قتل کی مذمت کر دی۔
کریملن نے حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں غزہ کی طرح ایک انسانی تباہی پیدا ہو رہی ہے، روس ایسے اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔
کریملن کا کہنا ہے کہ لبنان میں رہائشی علاقوں پر اندھا دھند بم باری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں اموات ہوئیں۔
کریملن کے مطابق حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کے قتل سے خطے کی صورتِ حال شدید عدم استحکام کا شکار ہو گئی ہے۔
کریملن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات تجارت سمیت تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔