پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ایک کینسر تھا، ممبران پارلیمنٹ ووٹ بیچ کر حکومت بناتے گراتے تھے۔
بیرسٹر علی ظفر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوٹا ازم کو ختم کرنے کے لیے ایک صدر نے ریفرنس استعمال کیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ کیا تھا، فیصلے کے مطابق پارلیمانی پارٹی کی مرضی کے بغیر ووٹ گنا نہیں جائے گا، فیصلے کے مطابق ووٹ دینے والا نااہل ہو گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ جسٹس امین الدین کو چیف جسٹس نے نامزد کیا، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ 3 ججز کی کمیٹی پر اعتراض کریں گے، جسٹس منیب نے شاید ہمارے اسی نکتے پر اعتراض کیا، آج 5 ججز کے بجائے 4 ججز بیٹھے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ آپ کو آرڈیننس پر اعتراض ہے، 3 ججز کے بینچ میں 1جج نہیں بیٹھ رہا تو کیا 2 ججز فیصلے کر سکتے ہیں؟