امریکی ریپر، گلوکارہ و موسیقار 28 سالہ امالا رتنا زنڈائل ڈالمنی المعروف ڈوجا کیٹ نے فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کیلئے آواز اٹھا دی۔
سپر اسٹار ریپر نے دنیا بھر میں جاری ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کی۔
نیو یارک کے سینٹرل پارک میں جمع ہونے والے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ڈوجا کیٹ نے گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں اپنے خطاب کے دوران عالمی امن کی پر زور اپیل کرتے ہوئے غزہ، یوکرین، سوڈان، کانگو اور دیگر مقامات پر جاری بحرانوں کا ذکر کیا اور تشدد اور نقل مکانی کا شکار لوگوں کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ "ہم سب مل کر تبدیلی، محبت، روشنی اور امید لا سکتے ہیں ان لوگوں کے لیے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
ڈوجا کیٹ نے فلسطین، یوکرین، سوڈان، کانگو اور دیگر ممالک میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کی اور گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں شرکت کرنے والوں کو بھی اسی طرح کا پیغام دیا۔
گلوکارہ نے اپنے جذباتی پیغام میں اپیل کی کہ "براہ کرم اپنی آواز ان لوگوں کےلیے استعمال کرتے رہیں جو تشدد کا شکار ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ مظلوموں کی مدد جاری رکھی جائے۔
انہوں نے اتحاد کی پرزور اپیل کے ساتھ اپنی تقریر کا اختتام کیا اور کہا کہ "آئیے اپنا وقت وہاں صرف کریں جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور وہ ہے ’زندگی۔‘