بھارتی شاعرہ اور مصنفہ جیسنتا کرکیتا نے غزہ میں اسرائیلی حملوں پر احتجاج کیا۔
نئی دہلی سے بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی شاعرہ نے امریکی فنڈ کے اشتراک سے ملنے والا بھارتی ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔
جیسنتا کرکیتا نے کہا بھارت کا ینگ آتھر ایوارڈ بچوں کی تعلیم سے متعلق امریکی فنڈ کے اشتراک سے دیا جا رہا ہے۔ یہ لوگ بچوں کو مارنے والے اسلحہ کا کاروبار اور بچوں کی دیکھ بھال ایک ساتھ کیسے کر سکتے ہیں۔
جیسنتا کرکیتا نے کہا کہ دنیا کے بالغ افراد فلسطین میں مارے جانے والے ہزاروں بچوں کو بچانے میں ناکام رہے ہیں۔