چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کل صبح بلالیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس منگل کی صبح 9 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔
اجلاس آرٹیکل 63 اے کی نظرثانی درخواستوں کی سماعت میں جسٹس منیب اختر کے بینچ میں نہ بیٹھنے کے خط کے بعد بلایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے تحت 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں 2018 سے زیرالتوا 14 نظرثانی درخواستوں پر 9 لارجر بینچ تشکیل دیے تھے۔ کمیٹی نے معمول کے مقدمات کی سماعت کےلیے 7 بینچوں کی تشکیل کا ججز روسٹر بھی جاری کیا تھا۔