اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں اسرائیل نہیں پہنچ سکتا ہو۔
ہزاروں فلسطینیوں کے قاتل اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو ہی ہدف تنقید بنالیا اور کہا کہ ایرانی حکومت خطے کو مزید تاریکی اور جنگ کی گہرائیوں میں دھکیل رہی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہر روز ان کی کٹھ پتلیوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں ایسا کوئی مقام نہیں جہاں اسرائیل نہیں پہنچ سکتا۔”
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اپنے عوام اور ملک کی حفاظت کےلیے کہیں بھی جا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں جارحیت کی شروعات کی جو اب تک جاری ہے، جس میں ہزاروں معصوم فسلطینی شہید ہوگئے جبکہ غزہ پٹی کا انفرا اسٹرکچر مکمل تباہ ہوگیا۔