گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر گیا، اب خوشیاں آرہی ہیں، جلد عوام کو ریلیف ملے گا۔
کراچی کی لیاقت آباد مارکیٹ کے دورے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے۔ مہنگائی بھی کم ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سود ڈبل ڈیجٹ سے کم ہو کر بہت جلد سنگل ڈیجٹ میں رہ جائے گا۔