اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی، اسرائیلی فوج کا ٹینک فلسطینیوں کے نرغے میں آگیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ اور اسرائیل کے درمیان آہنی باڑھ کی مرمت کےلیے جانا چاہتی تھی۔
حماس نے اسرائیلی فوج کا ایک ٹینک اور 2 فوجی بلڈوزرز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
حماس کے مطابق اسرائیلی فوج اپنی گاڑیاں چھوڑ کر واپس اسرائیل جانے پر مجبور ہوگئی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر 16 ویں روز بھی بمباری جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرئیلی بمباری سے مزید 266 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 117 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ میں دو ہفتوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی۔