کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جن سے 2 پستول، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس مبینہ مقابلے کے 2 ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ماڈل کالونی شیٹ نمبر 17 کے قریب مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جسے ماڈل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا، اس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
علاوہ ازیں بلدیہ کے علاقے گلشنِ مزدور میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ فیڈرل بی ایریا بلاک 6 میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔