اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈو مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اہم اجلاس میں اداروں کی نجکاری کے لئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم کی زیر صدارت پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کا 225ویں اجلاس ، نجکاری عمل میں شفافیت کی ہدایت،بورڈ نے 3ڈسکوز یعنی GEPCO، FESCO اور IESCO میں پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت کے لیے مالیاتی مشیر (FA) کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ پر غور کیا اور پری کوالیفائیڈ پینل میں سے FA کی خدمات حاصل کرنے کے طریقہ کار کو اپنانے کے حوالے سے فیصلے کیےجیسا کہ پرائیویٹائزیشن کمیشن (مالی مشیروں کی خدمات حاصل کرنے) کے ضوابط 2018کے ضابطہ 3(2)(c) میں فراہم کیا گیا ۔