ڈاکوؤں نے صادق آباد کے مغوی کو شکارپور کے کچے کے علاقے میں قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق صادق آباد کے مغوی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ڈاکوؤں نے تاوان کی عدم ادائیگی پر مغوی کو قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ورثاء سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
دوسری جانب شکارپور پولیس نے 2 الگ مقابلوں میں 5 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک شہری زخمی ہو گیا۔
ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کا پہلا مقابلہ سول اسپتال روڈ پر ہوا، جس میں پولیس کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوا۔
دوسرا مقابلہ سلطان کوٹ کے قریب ہوا جہاں ملزمان سلطان کوٹ روڈ پر واردات کے ارادے سے کھڑے تھے تاہم پولیس کی موبائل کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ڈاکو مارے گئے۔