مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی کارروائیاں گزشتہ ماہ بھی جاری رہیں.
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں قابض بھارتی فوج نے ایک لڑکے سمیت17 کشمیریوں کو شہید کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 کشمیریوں کو ماورائے عدالت، جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ 196 عام شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں 151 کارروائیاں کیں۔