سندھ ہائی کورٹ نے خاتون اور ان کے 2 بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس میں سیکریٹری داخلہ کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لے لیے۔
دورانِ سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزارتِ داخلہ نے 20 ستمبر کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کر دیا تھا۔
وکیل نے بتایا کہ وزارتِ داخلہ نے امینہ جتوئی اور ان کے 2 بچوں کے نام ای سی ایل سے نکال دیے ہیں۔
یاد رہے کہ عدالت نے 20 ستمبر کو احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیکریٹری داخلہ کے 50 ہزار روپے مالیت کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔