وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔
اسلام آباد میں محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انہیں بلا مقابلہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کےلیے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے۔
وقاقی وزیر نے داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے، ان کی اپنی جماعت اور پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔