حزب اللہ کے میڈیا دفتر کے سربراہ محمد عفیف نے منگل کے روز کہا کہ کوئی اسرائیلی فوجی لبنانی حدود میں داخل نہیں ہوا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس گروپ کے تل ابیب پر چند گھنٹے پہلے کیے گئے حملے "صرف آغاز” ہیں۔رائٹرز کو ایک تحریری بیان میں عفیف نے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ "براہِ راست زمینی جھڑپیں” نہیں کیں لیکن وہ ایسا کرنے کے لیے تیار ہے۔