پیرس (اے ایف پی)جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیق میں گزشتہ روز انکشاف ہوا کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرنے والے سائنسدانوں نے پہلی بار پلوٹو کے سب سے بڑے چاند چارون کی منجمد سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کا پتہ لگایا ہے۔ایک اور کیمیائی ہائیڈروجن پر آکسائیڈ (H2O2) کے ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی دریافت ہمارے نظام شمسی کے پراسرار بیرونی حصوں میں برفیلی دنیا پر روشنی ڈال سکتی ہے۔پلوٹو طویل عرصے سےمظام شمسی کے نویں سیارے کے طور پر جانا جاتا تھا، لیکن نیپچون سے دور ایک علاقے میں جس کو کوئیپر بیلٹ کہا جاتا ہے، میں اسی طرح کی دیگر اشیاء دیکھے جانے کے بعد اسے 2006میں گھٹا کر بونا سیارہ بنا دیا گیا۔