مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کی احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاعمران خان اب صرف پاکستان کے لیڈر نہیں بلکہ دنیائے اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں اقوام متحدہ میں اصل خطاب تو عمران خان کا تھا، دنیا ان کی آواز سنتی ہے
چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا عمران خان نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اس طرح کا سلوک رکھا گیا تو ہمارے پاس اور کوئی چوائس نہیں،ساری پاکستانی قوم اور مسلم امہ ایک طرف کھڑے ہو جائیں گے
چودھری پرویزالٰہی نے کہاہر سچے پاکستانی کی طرح، میں اور میری فیملی مضبوطی سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں، عوام خود ہی اپنے ہیرو کیلئے باہر نکلتی ہےموجودہ سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کے انتخابی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہےپاکستان میں سیاست کی کنجی آج بھی عمران خان کے ہاتھ میں ہے
چودھری پرویزالٰہی کامزید کہنا تھاعمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنوں پر جتنے مرضی جھوٹے پرچے کروا لیں لیکن اب ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں
چودھری پرویزالٰہی کاکہا عدلیہ پر پورا یقین ہے، انشاء اللہ جلد ہی عمران خان دوبارہ عوام کے درمیان ہوں گےعمران خان کی دشمنی میں صحت کارڈ سکیم ختم کر کے پنجاب حکومت روزانہ ہزاروں غریب مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے