کرک میں قیام امن کے لیے سرکی لواغر اور گڑانگ سراج خیل کے مکینوں نے سیکیورٹی ٹیم بنا دی۔
سیکیورٹی ٹیم نے سرکی لواغر اور گڑانگ کے پہاڑوں میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔
پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات مقامی افراد نے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او کرک کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ اور پولیس ایک فورم پر ہے، علاقہ مکینوں نے یقین دہانی کرائی ہے وہ پولیس سے تعاون کریں گے۔
ڈی پی او نے کہا کہ پولیس نے رات کو 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔